ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : کرایہ دار کی  8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ ۔ مالک مکان گرفتار

منگلورو : کرایہ دار کی  8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ ۔ مالک مکان گرفتار

Thu, 26 Aug 2021 11:59:15    S.O. News Service

منگلورو ،26؍ اگست (ایس او نیوز) اپنے کرایہ کے مکان میں رہنے والی خاتون کی 8 سالہ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی اور عصمت دری کی کوشش کرنے کے الزام میں پانڈیشور پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کرلیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ شیموگہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے تین بچوں کےساتھ پیروموڈے کے راما کرشنا کے مکان میں کرایہ پر رہتی تھی ۔ 21 اگست کو کسی اہم کام کی وجہ سے متعلقہ خاتون اپنے تینوں بچوں کو گھر پر چھوڑ کر شیموگہ چلی گئی تھی اور مالک مکان کی بیوی سے اپنے بچوں کا خیال رکھنے کو کہا تھا ۔
    
اسی دن شام کے وقت جب بچے مالک مکان کے گھر میں ٹیلی ویژن دیکھنے کے لئے چلے گئے تو مالک مکان کی بیوی دو بچوں کو لے کر لکڑیاں جمع کرنے کے لئے چلی گئی ۔ اس دوران مبینہ طور پر مالک مکان نے 8 سالہ بچی کے ساتھ کے جنسی حرکتیں کیں ۔ پھر دوسرے دن بھی اس نے نہ صرف ہراسانی کی بلکہ عصمت دری کرنے کی بھی کوشش کی ۔ 
    
جب بچوں کی ماں شیموگہ سے واپس لوٹی تو بچی نے ساری کہانی بتادی جس کے بعد اس خاتون نے پانڈیشور ویمنس کالج میں مالک مکان کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم راما کرشنا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے اس کو عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔


Share: